جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

’’خیبرپختونخوا کو ن لیگ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز کا کہنا ہے کہ دس سال میں خیبر پختونخوا کو کنگال صوبہ بنا دیا گیا، کے پی کو ن لیگ کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے خیبر پختونخوا یوتھ کو آرڈینیٹرز نے ملاقات کی۔ اس دران مریم نواز نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 10 سال میں ایک اسپتال، کالج اور یونیورسٹی نہ بن سکی۔ بی آرٹی اور بلین ٹری سونامی کے نام پر کرپشن اور لوٹ مارکی گئی۔

انھوں نے کہا کہ صوبے میں 350 ڈیم تو نہ بن سکے قوم کو ڈیم فول بنایا گیا۔ کے پی کے پاس تنخواہوں اور پنشن دینے کےپیسے نہ رہے۔

- Advertisement -

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی طرح کے پی کو بھی قرضوں میں ڈبو دیا گیا۔ نامراد تبدیلی پاکستان اور خیبرپختونخوا کو ڈیفالٹ کے کنارے چھوڑ گئی۔ سازش کی گئی کہ خیبرپختونخوا کے غیرتمند ریاست سے ٹکرائیں۔

چیف آرگنائزر ن لیگ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سب سے پہلے صحت کارڈ نواز شریف نے دیا تھا۔ 190 ملین پاؤنڈ لوٹنے والوں نے ملکی وسائل ہڑپ کرلیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی 10 سال کی محرومیاں دور کریں گے۔ بعدازاں انھوں نے خیبرپختونخوا میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں