خیبرپختونخوا میں تمام عوامی خدمات کی فراہمی کے عمل کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں فی الوقت ڈیجیٹل کیٹلاگ میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں، حکومت کی جانب سے فراہم باقی خدمات کو بھی کیٹلاگ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کے لیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت صرف 29.55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹلائز یہں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کے لیے ڈیٹا فراہم کریں، کیٹلاگ تمام محکموں سے فراہم عوامی خدمات کے سینٹرلائزڈ بینک کے طور پر کام کرے گا۔
ڈیجیٹل پبلک سروس کیٹلاگ سے شہریوں کو عوامی خدمات کے حصول میں آسانی ہوگی، شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹلائزیشن کے بغیر سرکاری خدمات کی فراہمی کا عمل پیچیدہ رہتا ہے، موجودہ طریقہ سے تاخیر، عدم فعالیت اور عوام کے لیے مشکلات پیدا ہوتی ہیں، کیٹلاگ کو اگلے مرحلے میں ’دستک پلیٹ فارم‘ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔