جمعرات, مارچ 6, 2025
اشتہار

کیارا اڈوانی نے فلم ’ڈان 3‘ کی کاسٹ سے خود کو الگ کر لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی نے فلمساز فرحان اختر کی فلم ’ڈان 3‘ کی کاسٹ سے خود کو الگ کر لیا۔

انڈین میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ کیارا اڈوانی ماں بننے والی ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ’ڈان 3‘ سے علیحدگی اختیار کی تاکہ وہ بچے کا خیال رکھ سکیں۔

کیارا اڈوانی سے منسلک ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اداکارہ کام سے وقفہ لے کر زندگی کے اس خوبصورت مرحلے سے لطف اندوز ہونا چاہتی ہیں، وہ فی الحال فلم ’ٹاکسک‘ اور ’وار 2‘ کی شوٹنگ مکمل کر رہی ہیں جس کے بعد فیملی اور ہونے والے بچے کے ساتھ وقت گزاریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی نے‘ڈان 3’ کیلیے کتنے کروڑ وصول کیے؟

چند روز قبل فلمساز فرحان اختر نے تصدیق کی تھی کہ ’ڈان 3‘ کی شوٹنگ اس سال شروع ہوگی، فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار جبکہ وکرانت میسی مخالف کردار میں نظر آئیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ کیارا اڈوانی زچگی کے وقفے کے بعد میڈاک فلمز کے ساتھ اپنا اگلا پروجیکٹ دوبارہ شروع کریں گی، اداکارہ کو دنیش وجن کی فلم ’شکتی شالینی‘ کیلیے بھی سائن کیا گیا ہے۔

33 سالہ اداکارہ مبینہ طور پر فلم ’دھوم 4‘ کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں، یہ دونوں فلمیں 2026 میں فلور پر جانے والی ہیں۔

فروری کے شروع میں کیارا اڈوانی اور ان کے شوہر سدھارتھ ملہوترا نے بچے کی آمد کا اعلان سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ جوڑے کی شادی 7 فروری 2023 کو جیسلمیر میں ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں