ممبئی: بالی وڈ کی نوبیاہتا جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنی شادی کی پہلی ویڈیو شیئر کی ہے۔
بالی وڈ کے اسٹار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریہ گڑھ پیلس میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
دونوں کی شادی میں موبائل فون کے استعمال کرنے کی پابندی تھی تایم شادی کے دن ہی کیاروا اور سدھارتھ دونوں نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنی تصاویر شیئر کی تھی۔
تاہم اب نوبیتا جوڑے نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ پر اپنی شادی کی مختصر ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں کیارا کی انٹری، سدھارتھ کا انتظار کرنا اور ورمالا کی تقریب کے فوٹیجز ہیں۔
View this post on Instagram
ویڈیو کا آغاز کیارا کے اسٹیج پر چلنے کے ساتھ ہوتا ہے جبکی پھیرے کے لیے سدھارتھ کو انتثار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، کیارا ایک خوبصورت گلابی لہنگا پہنی ہوئی ہیں اور اپنے بھائیوں کے ساتھ اپنے سر پر پھولوں کی ساتھ انٹری کرتی ہیں۔
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کی شادی کی تصاویر وائرل
کیارا کو ویڈیو میں رقص کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سدھارتھ مذاق میں اپنی گھڑی کو دیکھتے ہیں جیسے وہ اپنی دلہن کو جلدی آنے کا کہہ رہے ہو۔
اس مختصر سی ویڈیو میں دونوں ایک دوسرے کو ورمالا پہناتے ہیں جس کے بعد ان پر گلاب کے پتوں کی بارش ہوتی ہے، ساتھ ہی ان کی فلم شیرشاہ کا ہٹ گانا ’رانجھا‘ پس منظر میں چل رہا ہے۔