جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

ترک ساحل پر شامی بچے کی بے جان جسم کی تصویر نے دلوں کو لرزہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی :  ترکی کے ساحل پرشامی بچے کے بے جان جسم کی تصویر نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو اشکبار اور دلوں کو لرزہ دیا، ایلان کردی کی موت نے ترک اور یورپی عوام پناہ گزینوں کے حق میں سڑکوں پر نکنے پر مجبور ہوگئے۔

سرخ ٹی شرٹ اور نیلی نیکر پہنے۔ساحل پر اوندھے منہ پڑے اس معصوم بچے کی بے جان تصویر نے سوشل میڈیا پر ہرذی شعور پر لرزہ طاری کردیا، یہ تصویر پوری دنیا میں دیکھی گئی اور ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’انسانیت ساحل پر بہہ کر آ گئی‘ بھی چلا۔

ایلان کردی کے والد عبداللہ کردی کہنا تھا کہ کشتی کے سمندر میں جانے کے کچھ منٹ بعد اونچی لہریں اس سے ٹکرانے لگیں اور اسی دوران کپتان چھلانگ لگا کر کشتی سے اتر گیا، اس المناک سانحہ میں ایلان کردی کا بڑا بھائی پانچ سالہ گیلپ اور والدہ بھی جان کی بازی ہار گئے۔

تین سالہ ایلان کردی نامی بچہ ان بارہ شامی پناہ گزینوں میں سے ایک تھا، جنھوں نے یونان پہنچنے اور وہاں ایک بہتر زندگی کے حصول کے لیے سمندر میں موت کا سفر کیا اور کشتی ڈوب جانے کے باعث سفرآخرت پر روانہ ہوگئے۔

ایلان کردی کی موت کے بعد ترک اور یورپی عوام پناہ گزینوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں