جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کراچی: پی آئی بی کالونی سے اغوا ہونیوالی بچی چند گھنٹے میں بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی سے اغوا کی گئی بچی کو پولیس نے چند گھنٹوں میں بازیاب کروالیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی بی کالونی کے علاقے باجوڑی محلہ سے تین سے چار سالہ سمیعہ علی کو ملزمان نے اغوا کیا تھا پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تحقیقات کرکے بچی کو بازیاب کروایا۔

پولیس حکام کے مطابق بچی پرانی سبزی منڈی جھنڈے شاہ پیر بخاری قبرستان سے بازیاب کروائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے اغوا میں ملوث ملزم محمد یامین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں