تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

نئے زمانے کی پھولن دیوی پکڑی گئی

نئی دہلی : اغواء اور قتل کے الزام میں بھارتی خاتون پولیس کو چار سال تک تگنی کا ناچ نچاتی رہی، نئے زمانے کی پھولن دیوی بالآخر پولیس کے ہتھے چڑھ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ندھی کو اتر پردیش میں اس کے آبائی علاقے غازی آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے بتایا ہے کہ ندھی 2015 میں ساگر نامی شخص کے اغواء اور قتل کے کیس میں نامزد تھی۔

سال2018میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد وہ لاپتہ ہوگئی اور اگلے سال اسے اشتہاری مجرم قرار دیا گیا، ہفتے کو ایک اطلاع ملی جس کے بعد پولیس نے اسے غازی آباد کے گووند پورم میں ایک کیفے کے قریب سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق ندھی اور اس کے شوہر راہول جاٹ سمیت 9افراد نے یکم اپریل 2015 کو ساگر کو دہلی کے جی ٹی بی انکلیو علاقے سے اغوا کیا تھا، اسے اتر پردیش لے گئے اور بعد میں اسے ٹرک سے نیچے پھینک کر قتل کردیا۔ پولیس نے کہا کہ مبینہ طور پر قتل کو ایک حادثہ بنا کر پیش کیا گیا۔

قتل کے پیچھے مقصد کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ندھی اور راہول ساگر کی ندھی کی بہن آرتی کے ساتھ دوستی کے خلاف تھے، ان کے انتباہ کے باوجود وہ اس سے شادی کے بعد بھی ملتا رہا۔ پولیس نے بتایا کہ اس سے وہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ساگر کو قتل کرنے کا فیصلہ کیا۔

Comments

- Advertisement -