تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

قصور میں اغوا برائے تاوان کا خوفناک کیس سامنے آگیا

لاہور: پنجاب کے شہر قصور میں اغوا برائے تاوان کا خوفناک کیس آمنے آگیا ہے۔ اغوا کاروں نے نوجوان پر تشدد کر کے ویڈیو گھر بھیج کر 20 لاکھ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نوجوان کے اغوا کا مقدمہ 2 ماہ قبل اس کے والد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔ مقدمہ ضلع قصور کے تھانہ پھو لنگر میں  نامعلوم ملزمان کے خلاف درج ہوا کیا گیا تھا۔

اغوا کاروں نے زارمت پر بیہمانہ تشدد کیا اور نوجوان کے موبائل سے تشدد کی ویڈیوز بنائیں۔ 20 سال کے نوجوان زارمت پر تشدد کی ویڈیو اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

نوجوان کے والد کا کہنا ہے کہ اغوا کار بیٹے کی ویڈیو بھیج کر 20 لاکھ مانگ رہے ہیں، اغوا کاروں نے دھمکی دی ہے کہ اگر پیسے نہ دیے تو قتل کر دیں گے۔

زارمت کے والد نے مزید کہا کہ اغوا کار اغوا برائے تاوان کی رقم نیازی اڈے پہنچانے کا کہتے ہیں، میرے پاس پیسے نہیں، کہاں سے تاوان کی رقم ادا کروں گا۔

انہوں نے پولیس نے پولیس سے درخواست کی کہ قصور پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی کریں اور بیٹے کو بازیاب کرائے۔

Comments

- Advertisement -