تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

کیا انسان کا دونوں گردوں کے بغیر زندگی گزارنا ممکن ہے؟

گردے ہمارے جسم میں گمنام ہیرو کی طرح ہوتے ہیں جو کچرے اور اضافی مواد کو خارج کرتے ہیں جبکہ یہ نمک، پوٹاشیم اور ایسڈ لیول کو بھی کنٹرول کرتے ہیں۔

پڑوسی ملک بھارت میں گردوں کی بیماری عام ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق انڈیا میں تقریبا 15 فیصد افراد گردے کی کسی نہ کسی بیماری میں گھرے ہوئے ہیں، ہر سال تقریبا 8 سے 10 ہزار افراد کے ٹرانسپلانٹ کئے جاتے ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ گردے کی خرابی کی کیا وجوہات ہیں؟ تو آئیے ہم آپ کو اس کا مفصل جواب تحریر کی شکل میں دئیے دیتے ہیں۔

گردے کا بنیادی کام خون صاف کرنا اور جسم سے فاضل مادوں کو پیشاب کے زریعے باہر نکالنا ہے،اس کے علاوہ بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنا اور خون کے سرخ خلیات کو بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی جسم میں پی ایچ لیول کو کنٹرول کرنا ہے۔

اگر گردے ٹھیک طرح کام نہ کررہے ہو تو جسم میں کئی بیماریاں پیدا ہونے لگتی ہیں اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو انسانی جان بھی جاسکتی ہے۔

کن لوگوں میں گردے کی بیماری کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے؟

ذیابطیس ، ہائی بلڈ پریشر، امراض قلب میں مبتلا مریضوں میں گردہ فیل ہونے کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے، جسم میں گلوکوز لیول بڑھنے سے ذیابطیس کا مسئلہ بے قابو ہوجاتا ہے ، جسم میں خون کےتیز بہاؤ سے گردے کے ٹشوز خراب ہونے لگتے ہیں۔

گردے کیوں فیل ہوتے ہیں؟

ایسے افراد جو ڈاکٹرز کے مشورے کے بغیر دیسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں یا وہ لوگ جو ہائپر ٹینشن ، فالج وغیرہ جیسے مسائل کا شکار ہیں ان میں گردے فیل ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

مگر اس اسٹڈی میں اہم سوال یہ ہے کہ اگر کسی انسان کے دونوں گردے فیل ہوجائیں تو کیا انسان زندہ رہ سکتا ہے؟

ہارٹ اٹیک، جگر کی خرابی یا دماغی مرض میں مبتلا مریضوں کے مقابلے میں گردہ فیل ہونے والے مریضوں کی جان آسانی سے بچائی جاسکتی ہے، اس کے لئے ڈائیلسز یا ٹرانسپلانٹ کی مدد سے متاثرہ شخص کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -