ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی : ڈکیتی میں مزاحمت پر نوجوان کی ہلاکت، دو ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد میں رہزنی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعیدآباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان کےجاں بحق ہونے کے واقعہ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی کیماڑی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوان کے قتل میں ملوث 2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 3ملزمان نے جائے وقوعہ سے ایک گلی پہلے شہری سے موبائل چھینا تھا، دوران ڈکیتی ملزمان کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی ملزم زخمی ہوا تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ ملزمان کو فرار ہوتے ہوئے نوجوان نعیم نے دیکھا تھا، ملزمان نے شناخت کے ڈر سے نوجوان پر فائرنگ کی تھی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

انہون نے کہا کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک زخمی ملزم سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں