تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

جرمنی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کا قاتل کون ہے؟ اہم انکشاف

جرمنی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین کو قتل کرنے والا ایک ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نکلا، قاتل ایرانی ڈرائیور مقتول کا پڑوسی تھا۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر اولم میں گزشتہ روز ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور فہیم الدین کو ایرانی ٹیکسی ڈرائیور نے گھر میں داخل ہوکر چھریوں کے بےدرپے وار کرکے قتل کردیا تھا، اس حملے میں مقتول کی بیوی اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئی جبکہ دوسری بیٹی نے بمشکل باہر بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

مقتول کی زخمی اہلیہ اور بیٹی دونوں اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہے، ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائرنگ کرکے زخمی ایرانی قاتل کو گرفتار کیا اور اس موقع پر قاتل نے پولیس اہلکاروں پر بھی چھری سے وار کئے۔

پولیس نے اس قتل کے المناک واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے، ذرایع نے بتایا ہے کہ ایرانی ٹیکسی ڈرائیور بھی اسی عمارت میں ان کے پڑوس میں مقیم تھا تاہم جھگڑے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں ، تحقیقات جاری ہے، مقتول کا تعلق کراچی سے تھا۔

پاکستانی کمیونٹی کے ذرائع کے مطابق مقتول فہیم الدین کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے جس میں پاکستانی قونصل جنرل زاہد حسین ،پاکستانی و ترکیہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی اور قتل کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ۔

ںاس موقع پر تعزیتی اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستانی قونصل جنرل نے مقتول کی فیملی سے تعزیت کرتے ہوئے انہی ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔
.

Comments

- Advertisement -