The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بار ’کلر وہیل‘ کی آمد

کراچی : کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بارکلر وہیل کی آمد نے سب کو حیران کردیا۔

ڈبلیوڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق پاکستان میں پہلی بارکلر وہیل دیکھی گئی، کراچی کے ماہی گیروں نے چرنا آئی لینڈ کے قریب خطرناک وہیل کو دیکھا، مقامی مچھیروں نے اس منظر کی ویڈیو محفوظ کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کا کہنا ہے کہ کلروہیل کو پہلی بار پاکستان کی سمندری حدود میں دیکھا گیا ہے تاہم خلیج عمان اور خلیج فارس میں ایک دو بار کلروہیل دیکھی گئی ہیں۔

خیال رہے کہ کلر وہیلز کو سمندر کی ملکہ بھی کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کے طاقتور ترین جانوروں میں سے ایک ہیں۔


مزید پڑھیں : کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر پہلی بار بلیووہیل دیکھی گئی


یاد رہے 2 ماہ قبل کراچی کے قریب چرنا آئی لینڈ پر ہی نایاب بلیو وہیل دیکھی گئی تھی اور یہ پہلا موقع تھا جب کسی زندہ بلیو وہیل کو پاکستان کی سمندری حدود میں دیکھا گیا تھا۔

اس سے قبل نایاب نسل کی اسپرم وہیل کو کراچی سے 22 کلومیٹر دور دیکھی گئی تھیں، بعد ازاں بلوچستان کے ساحلوں سنارا بیچ اور جیوانی میں بھی دیکھی گئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں