ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

انتقام کیلئے اندھے خاندان نے 7 سالہ بچے کی جان لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

راجن پور: 7 سالہ بچے کے قاتل قریبی رشتہ دار نکلے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کی ممانی نے 3 بیٹیوں اور دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قتل کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں انتقام کیلئے اندھے خاندان نے سات سال کے بچے کی جان لے لی۔

پولیس نے قاتل رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا ہے ، سات سالہ شملہ شاہ کو اس کی سگی ممانی نے تین بیٹیوں اوردیگرملزمان کےساتھ مل کرقتل کیا۔

- Advertisement -

ڈی پی او کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کا گلہ رسی سے گھونٹ کرقتل کیاگیا اور لاش بوری میں ڈال کر نہر میں پھینک دی۔

دس روز قبل سات سال کے شملہ شاہ کی بوری بند لاش نہر سے ملی تھی، ملزمہ ثمینہ بی بی کا بیٹا ایک سال قبل سیلابی پانی میں ڈوب گیا تھا اور ثمینہ بی بی کو شک تھا اس کے بیٹے کو شملہ شاہ کے والدین نے قتل کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں