ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کراچی میں پولیس اہلکار کا قتل : ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈیفنس میں پولیس اہلکارکے قتل کے واقعے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دےدی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکار کےقتل کے معاملے پر ایس ایس پی ساؤتھ کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پانچ رکنی کمیٹی میں ایس پی انویسٹی گیشن علی مردان سمیت دیگر افسران شامل ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار پر فائرنگ واقعے میں پولیس اہلکاروں نے غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کیا، شاہین فورس کا کام گاڑیوں کو روکنا اور گھر والوں کی تلاشی لینا نہیں۔

پولیس حکام نے کہا کہ اہلکاروں نےجب دیکھالیاشہری کےپاس اسلحہ ہےتو15پرکال کیوں نہیں کی گئی ? اہلکاروں نے مسلح شخص کو دیکھنے کے بعد موبائل فون سے ویڈیوز بناناشروع کردیا۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں نےملزم کو ہتھکڑیاں کیوں نہیں پہنائیں؟ اہلکاروں نے بیان دیا گاڑی سے لڑکی اتر کے فرار ہو گئی، اہلکاروں کو خاتون کےاغوا کی اطلاع ملی تو15پر کال کرکے اضافی نفری کو کیوں نہیں بلایا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فرارہونےوالی لڑکی کہاں ہے،کسی کو معلوم نہیں، وقوعہ سےحاصل سی سی ٹی وی میں بھی کوئی لڑکی نظرنہیں آئی ، ملزم خرم نے پولیس اہلکار کو شہید کرنے کے بعد اپنا موبائل فون بندکردیا، ملزم کے گھر سے جو اسلحہ ملا ہے اس کو فرانزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

گذشتہ روز کراچی کے ڈیفینس فیز فائیو میں رات بارہ بجے مبینہ اغواء کار خرم نثار اور پولیس اہلکار کے درمیان تکرار ہوئی، جسمیں ملزم خرم نثار نے اہلکار پر فائرنگ کردی ، اہلکارکی کنپٹی پر لگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں