تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شمالی کوریا کے صدر کھیتوں میں سیلابی پانی دیکھ کر وزیر اعظم سمیت حکام پر برس پڑے

سیئول: شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن کھیتوں میں سیلابی پانی دیکھ کر وزیر اعظم سمیت حکام پر برس پڑے۔

روئٹرز کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کابینہ پر اس وقت برہم ہو گئے جب انھوں نے دیکھا کہ کھیتوں سے سیلاب کا پانی نہیں نکالا گیا، غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر وزیرِ اعظم کِم ٹوک ہُن کی بھی سخت سرزنش کر دی۔

شمالی کوریا میں سیلابی پانی نہ نکالے جانے کی وجہ سے 560 ہیکٹر سے زیادہ اراضی زیر آب آ گئی ہے، جس میں چاول کی فصلوں کے 270 ہیکٹر بھی شامل ہیں، فصلوں کی تباہی سے کم جونگ اعلیٰ حکام پر برہم ہوئے اور کہا کے انھوں نے قومی معیشت کو خراب کر دیا گیا ہے۔

منگل کو سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کم جونگ نے وزیر اعظم کو اس بات پر ڈانٹا کہ انھوں نے تباہ شدہ علاقے کا دورہ ایک یا دور بار اس طرح کیا جیسے کوئی تماشائی کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں کم ٹوک ہن کی کابینہ کا انتظامی اور معاشی نظم و ضبط سنگین حد تک ختم ہو چکا ہے، جس کے نتیجے میں غیر ذمہ دار لوگ غیر ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ تمام ریاستی اقتصادی کوششوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے رہنما نے سیلاب زدہ کھیتوں کا بہ ذات خود دورہ کیا اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا، شمالی کوریا میں خوراک کے بحران کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔ کم جونگ کے رد عمل کو دیکھتے ہوئے جنوبی کوریائی ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کابینہ میں رد و بدل ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -