14.4 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

کِم جونگ اُن کا دورہ روس، امریکہ کی شمالی کوریا کو دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے شمالی کوریا کو متنبہ کیا ہے کہ روس کو ہتھیار کی فراہمی یا فروخت کیے جانے پر وہ اس کیخلاف پابندیاں عائد کرسکتا ہے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس نیشنل سکیورٹی کونسل کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ روس کو ہتھیار فراہم یا فروخت نہ کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ظاہرکردہ اپنے مؤقف کی پاسداری کرے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ شمالی کوریا سے ہتھیاروں کی کسی بھی قسم کی روس منتقلی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا ہونے کی صورت میں امریکہ بلاتاخیر نئی پابندیاں عائد کرے گا۔

- Advertisement -

koria

امریکی ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اُن کے دورۂ روس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں ہتھیاروں سے متعلق بات چیت جاری رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ امریکی وزارت دفاع کے پریس سکریٹری پیٹرک رائیڈر نے کہا کہ اس سلسلے میں واشنگٹن آئندہ بھی صورتحال کا بغور جائزہ لیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نجی ٹرین میں ماسکو پہنچ گئے ہیں، کِم اتوار کی رات دیر گئے پیانگ یانگ سے روانہ ہوئے تھے۔

اس حوالے سے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کِم کا دورہ روس اور پوٹن سے ملاقات ایک مکمل دورہ ہوگا۔

پیسکوف کے مطابق مذاکرات کا مرکزی موضوع پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی دوستی کو مضبوط کرتے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں