تازہ ترین

پاگل بڈھے کو نکالو ورنہ تباہی کیلئے تیار ہوجاؤ، شمالی کوریا کی امریکا کو پھر دھمکی

پیانگ یانگ : شمالی کوریا نے امریکا کو ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاگل بڈھے کو نکالو ورنہ تباہی کیلئے تیار ہوجاؤ۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا نے امریکی صدر ڈونلڈ تر مپ کو پاگل بڈھا قرار دے دیا، شمالی کوریا نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاگل بوڑھے شخص‘کو صدارت سے ہٹایا جائے ورنہ واشنگٹن تباہی کے لیے تیار ہو جائے۔

کم جانگ ان کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی وجہ سے دنیا ایک عجیب و غریب صورت حال سے گزر رہی ہے، امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو فوری طور پر برطرف کر کے شمالی کوریا کے خلاف پالیسی ترک کرے اور تباہی کی دلدل میں پھنسنے سے بچے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگر امریکا جوہری تباہی نہیں چاہتا تو اس کے پاس بہترین موقع ہے کہ وہ اس حوالے سے فیصلہ کر لے۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے دورے کے دوران شمالی کوریا کے خلاف سخت الفاظ استعمال کیے تھے اور کہا تھا کہ شمالی کوریا ہمیں ایٹمی حملے کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں کرسکتا اور ہم کسی کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی ہمارے شہروں کو تباہ کرنے کی دھمکیاں دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی شمالی کوریا نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ جاپان کو غرق اور امریکا کو راکھ و تاریکی میں بدل دیں گے۔


امریکا کو راکھ اور تاریکی میں بدل دیں گے،شمالی کوریا


واضح رہے ے اقوام متحدہ میں خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر شمالی کوریا نے امریکہ کو اپنے دفاع پرمجبور کیا تو امریکہ اسے تباہ کردے گا۔

بعددازاں شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ ہو نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ وہ ہمیں بھونکتے ہوئے کتے کی آواز سے پریشان کرسکتے ہیں تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جانگ ان کی جانب سے دھمکی آمیز بیان کے بعد دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی سی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

شمالی کوریا کے چھٹے جوہری تجربے کے بعد اقوام متحدہ نے متفقہ طور پر شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی منظوری دی، نئی پابندیوں میں شمالی کوریا کی توانائی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو نشانہ بنایا گیا ہے، اس پابندی سے شمالی کوریا کو سالانہ 80 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہوگا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

 

Comments

- Advertisement -