اشتہار

کم جونگ ان جلد جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان ایک بار پھر جنوبی کوریا کا دورہ کریں گے اس دوران اہم ملاقاتیں کی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا حکام کا کہنا ہے کہ کم جونگ ان جلد ہمارے ملک کا دورہ کریں گے، صدر مون جے ان کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان جلد ہی سیول کا دورہ کریں گے۔

- Advertisement -

اس دورے میں خطے کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی حوالے سے گفتگو کی جائے گی، اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ مون جے ان اور کم جونگ ان نے تاریخی ملاقات رواں سال اپریل میں کی تھی، صدر شمالی کوریا خصوصی ملاقات کے لیے جنوبی کوریا پہنچے تھے۔

بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے باہمی جنگ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ پر بھی اتفاق کیا تھا۔

کم جونگ ان کی جنوبی کوریا آمد، پرتباک استقبال، تاریخی ملاقات

خیال رہے کہ دونوں ممالک گذشتہ کئی سالوں سے ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں، ماضی میں ایک دوسرے کے ملکوں کو تباہ کرنے جیسی سنگین دھمکیاں بھی دیتے رہے ہیں ہیں۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب اعلان کیا گیا تھا کہ اس نے جوہری پروگرام ترک کردیا ہے، بعد ازاں حکام نے بین الاقوامی معائنہ کاروں کو بھی جوہری تجربہ گاہ کے معائنے کی اجازت دے دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں