تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

شاہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کا ارادہ ترک کر دیا

لندن: برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم نے اگلے ماہ مصر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت کا ارادہ ترک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوئم کو عہدہ سنبھانے کے بعد پہلی بار کسی کانفرنس میں باضابطہ مدعو کیا گیا تھا، اگر وہ مصر جاتے تو یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ کہلاتا۔

کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ شاہ چارلس سوئم سے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ لز ٹرس نے کانفرنس پر اعتراض اٹھایا تھا۔

دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں شاہی خاندان کے اہم ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ حکومت سے مشورے کے بعد کیا گیا، فیصلے سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ شاہ چارلس حکومت کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ چارلس کی کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے اور عالمی رہنماؤں سے ان کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی تیار تھا۔

کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا باضابط اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔

Comments

- Advertisement -