20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

کوبرا مہنگے ٹماٹروں کی دیکھ بھال پر مامور، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آج کل بھارت میں ٹماٹروں کی روز بروز بڑھتی قیمت اور قلت کے باعث ان کی قدر میں اضافہ ہوگیا ہے نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ کوبرا بھی ان ٹماٹروں کی دیکھ بھال کرنے لگا۔

صرف دو ماہ قبل ٹماٹر 20 روپے فی کلو میں دستیاب تھے لیکن اب وہ 150 روپے تک پہنچ چکے ہیں، یہاں تک کہ پھلوں کا بادشاہ آم بھی اس سے سستا ہے اس لیے کہا جاسکتا ہے کہ آج کل ٹماٹر بھی کسی قیمتی شے سے کم نہیں۔

ان حالات میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے دیکھنے والے خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے اور صارفین اس پر خوب دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

مذکورہ ویڈیو کلپ میں ایک غضبناک کنگ کوبرا کو دکھایا گیا ہے جو ٹماٹروں کے قریب بیٹھا ہے، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ خطرناک سانپ قیمتی ٹماٹروں کی حفاظت کر رہا ہے کیونکہ ویڈیو میں اس کے پھنکارنے کی آواز اتنی خوفناک ہے کہ سن کر ہی دل دہل جاتا ہے۔

اس کلپ کو مرزا محمد عارف نامی صارف نے انسٹاگرام پر اس کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، دیکھتے ہی دیکھتے ویڈیو وائرل ہوگئی، سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرتے ہوئے اسے خزانے کی طرح قیمتی ٹماٹروں کی حفاظت  کرنے والا کوبرا کہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں