منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

کنگ فہد پل: بحرین جانے کیلئے نئے قوائد وضوابط

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: کنگ فہد پل پر سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور خلیجی ملک بحرین کو جوڑنے والے ‘کنگ فہد پل’ سے متعلق مسافروں کے لیے نئے قوائد وضوابط طے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کنگ فہد پل سے بحرین جانے کیلئے نئے قوائد کے تحت پانچ زمروں میں شامل مسافروں کو کورنا لیباریٹری ٹیسٹ کی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے جن کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں۔

- Advertisement -

پل انتظامیہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سفارت کار اور ان کے اہل وعیال، سرکاری مہم انجام دے کر واپس آنے والے، شعبہ عسکری کے افراد اور ان کے اہل خانہ پر کورنا رپورٹ جمع کرانے کی پابندی نہیں ہوگی۔

سعودی عرب: شاہ فہد پل پر جدید ٹول ٹیکس سسٹم نصب

اسی طرح محکمہ صحت کے خرچ پر علاج کے بعد واپس آنے والے اور ان کے اہل خانہ، چھ سال سے کم عمر کے بچے اور بحرین میں کوروناویکسین کے ٹرائلز میں حصہ لینے والے کورونا لیباریٹری ٹیسٹ سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

انتظامیہ کی نئی ہدایات کے مطابق مذکورہ بالا زمروں کے افراد کے علاوہ دیگر مسافروں کو پیشگی کورونا لیباریٹری ٹیسٹ کی پابندی کرنا لازمی ہوگا اور ٹیسٹ کے نتائج کو 72 گھنٹوں تک ہی مؤثر سمجھا جائے گا۔

جن کے پاس رپورٹ نہ ہو انہیں 400 سعودی ریال فیس ادا کرکے کورونا ٹیسٹ کرانا ہوگا، رپورٹ کی منظوری کے لیے آن لائن پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، بحرین کی طرف سے منظور شدہ سعودی یا بحرینی لیباریٹری سے جاری ہونے والا ٹیسٹ سرٹیفکیٹ بھی قابل قبول ہوگا۔

علاوہ ازیں ٹیسٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے کریڈٹ یا بینک کارڈ کے ذریعے بھی فیس کی ادائیگی ممکن ہے، بحرین میں دس دن یا اس سے زیادہ قیام کرنے والوں کو مملکت پہنچنے کے 10دیں روز ٹیسٹ کرانا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں