اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

برطانوی بادشاہ کے گھوڑے نے خاتون سیاح کو کاٹ لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانیہ میں بادشاہ کے محافظ گھوڑے نے چھونے والی خاتون سیاح کو ہاتھ پر کاٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سفید رنگ میں ملبوس خاتون سیاح کو بادشاہ کے محافظ گھوڑے کے قریب دیکھا جا سکتا ہے۔

خاتون سیاح نے گھوڑے کو چھوتے ہوئے تصویر بنوانے کی کوشش کی تو گھوڑے نے انہیں سیدھے ہاتھ پر کاٹ لیا۔ اس غیر متوقع حملے کے بعد خاتون اپنا توازن کھو بیٹھیں جنہیں ایک لڑکے نے سہارا دے کر بچایا۔

- Advertisement -

https://x.com/thandojo/status/1793615845459169610

ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کو گھوڑے کے نزدیک آنے سے باز رکھنے کیلیے سائن بورڈ بھی آویزاں ہے لیکن خاتون نے اسے نظر انداز کیا۔

ان گھوڑوں کو بادشاہ کی جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ اگرچہ سیاحوں کو ان کی تصویر کھینچنے کی اجازت ہے لیکن قریب میں تعینات مسلح افسران بہت زیادہ قریب آنے یا توہین آمیز سلوک کرنے پر مداخلت کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں