ہفتہ, فروری 1, 2025
اشتہار

’مشرق کو مغرب سے جوڑنے والا‘ کنگ سلمان ایئرپورٹ کا ماسٹرپلان

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ دارالحکومت ریاض میں کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ مشرق کو مغرب سے جوڑنے والے پلُ کا کردار ادا کرے گا۔

ولی عہد محمد بن سلمان نے کنگ سلمان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ماسٹر پلان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایئرپورٹ دنیا بھر کے لیے گیٹ وے کے حیثیت اختیار کر جائے گا اور ریاض کو دنیا کے بڑے اقتصادی شہروں میں شامل کرنے کے حکومتی منصوبوں کو آگے بڑھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کنگ سلمان ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ، سیاحت و تجارت کا انٹرنیشنل فرنٹ ہو گا اور انٹرنیشنل لاجسٹک سینٹر کے طور پر سعودی عرب کی پوزیشن مستحکم ہو گی۔

کنگ سلمان ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بڑے ایئرپورٹس میں ہو گا جس سے سالانہ لاکھوں مسافروں کی آمد و رفت ہو گی۔ کنگ خالد ایئرپورٹ کے موجودہ ٹرمینلز بھی کنگ سلمان ایئرپورٹ کا حصہ ہوں گے۔

ایئرپورٹ پر 6 رن وے بنائے جائیں گے اور پورے ہوائی اڈے کا رقبہ 57 مربع کلومیٹر ہو گا۔ ایئرپورٹ پر جدید سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ تفریحی، کاروباری اور لاجسٹک مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں