جمعہ, مئی 31, 2024
اشتہار

سعودی فرمانروا نے عمرہ زائرین کو خوشخبری سنادی

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ عمرہ زائرین خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کے مہمان ہوں گے اور انہیں وزارت اسلامی أمور، دعوت و ارشاد کے تحت مدعو کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مہمانوں میں وہ شخصیات شامل ہوں گی جنہوں نے اسلام اور مسلمانوں کی نمایاں خدمت کے علاوہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام کیے ہوں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد فرامین جاری کرکے کئی شاہی شخصیات اور دیگر حکام کو نئی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز کو مدینہ منورہ کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا ہے جبکہ شہزادہ فیصل بن سلمان کو نجی مشیر بدرجہ وزیر تعینات کردیا ہے۔

شہزادہ سعود بن بندر بن عبدالعزیز کو مشرقی ریجن کا نائب گورنر بنادیا گیا ہے جبکہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو مکہ مکرمہ کا نیا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

شہزادہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود بن عبدالعزیز کو الجوف کا نائب گورنر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ شہزادہ خالد بن سعود بن عبد اللہ بن فیصل بن عبدالعزیز کو تبوک کا نائب گورنر مقرر کردیا گیا ہے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے انتباہ جاری کر دیا!

زھیر بن محمد بن عبداللہ الزومان کو ہیومن رائٹس کمیشن کا معاون سربراہ مقرر کیا گیا جبکہ ڈاکٹر یوسف بن صیاح بن نزال البیالی کو اعلیٰ عہدے کے ساتھ جنرل انٹیلی جینس کا نائب سربراہ تعینات کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں