سعودی وزارت تجارت کی جانب سے غیرقانونی انعامی اسکیمز اور لاٹری کیخلاف بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے وارننگ جاری کی ہے کہ مملکت میں لاٹری کا تصور نہیں، ایسی سرگرمیاں ممنوع ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرقانونی تجارتی سرگرمیوں اور جعل سازی میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا اور ایسے افراد کا کیس پراسیکیوشن کے سپرد کیا جائے گا۔
سعودی وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ تجارتی اداروں کے اشتہارات اپ لوڈکرنے کے لیے بھی لائسنس لازمی ہے، بغیرلائسنس کے اشتہاری مہم قانون شکنی کے تصور کی جائے گی۔
اس کے علاوہ سعودی وزارت سیاحت کی جانب سے مملکت میں ملازمتوں کی فراہمی کے حوالے سے جعلی ای میلز یا اشتہارات سے خبردار کیا گیا ہے۔
وزارت کے مطابق جعل سازوں کی جانب سے وزارت کا نام استعمال کرکے ارسال کی جانے والی فرضی ای میلز سے وزارت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
وزارت سیاحت کے بیان کے مطابق فرضی اسامیوں کے اعلان کے حوالے سے وزارت کا کوئی تعلق نہیں۔ ان سے خبردار رہا جائے جو ہیکرز کی جانب سے ہو سکتی ہیں۔
سعودی عرب: وزارت سیاحت کا ملازمتوں سے متعلق اہم بیان
غیر مصدقہ اکاونٹس پر کسی قسم کی کوئی کارروائی نہ کی جائے، جبکہ وزارت کی ویب سائٹ اور مصدقہ سوشل میڈیا اکاونٹ سے ہی درست معلومات کے حصول کیلیے رابطہ کیاجائے۔