ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

کنزہ ہاشمی سے متعلق پوسٹ پر مداح تشویش میں مبتلا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار کے کنزہ ہاشمی سے متعلق پوسٹ شیئر کی جس پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار نے انسٹاگرام اسٹوری میں ایک تصویر شیئر کی جس میں کنزہ ہاشمی اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کے ہاتھ پر ڈرپ بھی لگی ہوئی ہے۔

زاویار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری دوست کنزہ ہاشمی کے لیے دعا کریں، ان کے ساتھ کچھ  نہیں ہوا بس یہ تھوڑی پاگل ہیں۔

- Advertisement -

دوسری جانب کنزہ ہاشمی نے مداحوں کی کشمکش دور کرنے کے لیے زاویار کی اسٹوری اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’جب آپ زاویار کے ساتھ کام کریں تو یہ ہوتا ہے، میں بالکل ٹھیک ہوں اور یہ تصویر ڈرامے کے سیٹ کی ہے۔‘

واضح رہے کہ کنزہ ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں شاندار اداکاری کی تھی، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں