29.4 C
Boydton
جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

کنزا ہاشمی کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کنزا ہاشمی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ لباس میں گلاب کے پھول کا بکٹ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔

کنزا ہاشمی نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’آپ کو سرخ گلاب کے لیے بنایا گیا تھا۔‘

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

کنزا ہاشمی سوشل میڈیہا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

اس سے قبل انٹرویو میں کنزا ہاشمی نے بتایا کہ میں بہت آرام سے ڈرائیونگ کرتی ہوں چاہے جتنی بھی دیر ہوجائے میں کہتی ہوں کہ نہیں میں ایسا نہیں کرسکتی۔

اسکرپٹ کے انتخاب سے متعلق کنزا ہاشمی کا کہنا تھا کہ پہلے ایسا ہوتا تھا کہ اسکرپٹ سے متعلق بول نہیں سکتے تھے اگر کچھ کہنا چاہو تو کہا جاتا تھا کہ تمہیں انڈسٹری میں آئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں لیکن اب میں ایسی جگہ ہوں کہ سوال کرسکتی ہوں ابھی بھی لوگ خفا ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کے ان کے ہمراہ فہد شیخ، یشما گل، شہود علوی ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں