اشتہار

کنزا ہاشمی کے دبئی میں سیر سپاٹے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی دبئی میں سیر سپاٹوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کنزا ہاشمی نے دبئی میں سیر و تفریح کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مختلف مقامات پر خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں وہ لڑکی ہوں۔‘

- Advertisement -

کنزا ہاشمی کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں آسٹریلین پوپ اسٹار سیا کا 2016 کا مشہور گانا ’ان اسٹوپیبل‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

انہوں نے اتوار کو بھی دبئی سے چند تصاویر شیئر کی تھیں جس میں وہ یاہ رنگ کے لباس میں دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔

انسٹاگرام پر 8 ملین سے زائد فالوووز رکھنے والی اداکارہ اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

کنزا ہاشمی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں گل و گلزار، آزمائش اور ہوک شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں کنزا ہاشمی کے ساتھ فیصل قریشی اور شہروز سبزواری نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں