ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’میری زندگی بنانے کا شکریہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق نے بیٹے کی سالگرہ پر محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  اسٹوری میں اداکارہ کرن اشفاق بیٹے کی سالگرہ پر خوبصورت پیغام شیئر کرتے ہوئے روہام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کرن اشفاق نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو روہام، آپ کا اس دنیا میں آنے کے لیے شکریہ، مجھے ماں بیٹے جیسے خوبصورت رشتے کے روبرو کروانے کا شکریہ۔‘

- Advertisement -

انہوں نے لکھا کہ ’میری زندگی بنانے کا شکریہ۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ننھے روہام کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔

کرن اشفاق نے گزشتہ سال 4 دسمبر کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل کرن اشفاق نے 2018 میں اداکار عمران اشرف سے شادی کی تھی، ان کے ہاں 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی۔

دونوں نے سوشل میڈیا پر طلاق کی تصدیق کی تھی لیکن طلاق کی وجہ نہیں بتائی تھی اور بعد ازاں بھی دونوں نے کبھی اپنی شادی ختم ہونے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں