ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’گلیم گیم‘ کرن حق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن حق کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن حق نے نئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مغربی لباس زیب تن کیے میک اپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کرن حق نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’گلیم گیم۔‘

- Advertisement -

اداکارہ کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی پنجاب گلوکار اے پی دھلون کا گانا ’ودھ یو‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

کرن حق سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

کرن حق نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میرے ہی رہنا‘ میں ’روحی‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

میرے ہی رہنا کی دیگر کاسٹ میں ندا ممتاز، شہروز سبزواری، سید جبران، سبحان احمد، فیضان شیخ، اریج محی الدین ودیگر شامل تھے۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ذیشان علی زیدی نے انجام دیے تھے جبکہ اس کی کہانی میمونہ عزیز نے لکھی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں