تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

’ہار جانے کا حوصلہ ہے ہم میں‘

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن تعبیر کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کرن تعبیر نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ مشرقی لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

کرن تعبیر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ایک شعر بھی لکھا ’تو محبت ہے کوئی چال تو چل، ہار جانے کا حوصلہ ہے ہم میں۔‘

اداکارہ نے گزشتہ روز یہ پوسٹ شیئر کی جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی پوسٹ پر کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

کرن تعبیر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہوا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ پہلی بار ٹی وی پر دیکھ کر والد نے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

کرن نے بتایا تھا کہ جب والد نے پہلی بار ٹی وی پر دیکھا تو غصے سے پوچھا کہ تم نے ٹی وی پر کام کیا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے کہا کہ’ آج سے تم میرے لیے مر گئی ہو، نکل جاؤ میرے گھر سے ‘۔

اداکارہ نے مزید بتایا تھا کہ اس کے بعد والد نے انھیں بازو سے پکڑا اور بغیر چپل کے رات کے 9 بجے گھر سے باہر نکال دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -