تازہ ترین

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ مکمل، نمائش کیلیے تیار

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔

سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

اداکار نے پوسٹ میں #Eid2023 کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مداح عید پر سنیما گھروں میں فلم دیکھ سکیں گے۔

متعلقہ: سلمان اور عامر نے ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی تیاری شروع کر دی

پہلے اس فلم کا نام ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ رکھا گیا تھا تاہم بعد میں تبدیل کر کے ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ رکھا گیا۔

فلم میں سلمان خان کے ساتھ شہناز گل اور پلک تیواری بھی مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

25 جنوری کو فلم کا پہلا آفیشل ٹریلر ریلیز کیا گیا جس میں ایک موقع پر سلمان خان کو یہ کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے: ’صحیح کا ہوگا صحیح اور غلط کا غلط۔ میرا کوئی نام نہیں ہے لیکن میں بھائی جان کے نام سے جانا جاتا ہوں۔‘

سلمان خان کے مداح بڑی بے صبری سے فلم کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں۔

Comments