تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

سلمان اور عامر نے ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی تیاری شروع کر دی

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹارز سلمان خان اور عامر خان نے طویل عرصے بعد اسکرین پر واپس آنے کی تیاری شروع کر دی۔

بھارتی میڈیا میں ذرائع کا حوالہ دے کر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’دبنگ خان‘ اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ بہت جلد ایک ساتھ اسکرین پر واپس آ سکتے ہیں۔

عامر خان نے سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اداکار کو ایک فلم کی پیشکش کر دی جسے وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنانے کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ: فلم ’پٹھان‘ کا عامر خان سے کیا تعلق ہے؟

ذرائع نے بتایا کہ عامر خان فلم ڈائریکٹر آر ایس پرسنا کے ساتھ گزشتہ کچھ ماہ سے ایک اسکرپٹ پر کام کر رہے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ اس میں کردار کے لیے سلمان خان بالکل فٹ ہیں۔

اگر یہ خبر سچ نکلی تو سُپر اسٹارز کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری ثابت ہوگی کیوں کہ 1994ء میں ریلیز ہونے والی کامیڈی فلم ’انداز اپنا اپنا‘ کے بعد سلمان خان اور عامر خان کو ایک ساتھ مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ عامر خان کی حال ہی میں فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ ریلیز ہوئی جو بائیکاٹ مہم کی زد میں آگئی۔ فلم کی ناکامی پر مایوس ہوکر ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ نے کچھ عرصے کے لیے انڈسٹری سے بریک لیا ہے۔

ادھر سلمان خان بھی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ پر کام کر رہے ہیں جو رواں سال 21 اپریل کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

Comments