منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

ویڈیو: کیوی اوپنر راچن رویندرا گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اوپنر راچن رویندرا فیلڈنگ کے دوران گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے اسٹار اوپنر راچن رویندرا فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش کرتے ہوئے گیند چہرے پر لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

پاکستانی اننگ کے 38 ویں اوور میں مائیکل بریسیول کی گیند پر قومی آل راؤنڈر نے اٹھتا ہوا شاٹ کھیلا۔ باؤنڈری لائن سے کچھ فاصلے پر راچن رویندرا نے اس کو اپنا کیچ بنانے کی کوشش کی، تاہم ناکام رہے اور گیند براہ راست ان کے چہرے پر لگی۔

گیند لگنے کے بعد اوپنر کے چہرے سے خون نکلنے لگا وہ شدید تکلیف میں نظر آئے۔ انہیں فوری طبی امداد دینے کے بعد میدان سے باہر لے جانے کے لیے اسٹریچر لایا گیا، تاہم وہ اپنے قدموں سے چلتے ہوئے میدان سے باہر گئے۔

 

اس موقع پر اسٹیدیم میں موجود تماشائیوں نے نشستوں سے کھڑے ہوکر نوجوان بیٹر کی ہمت کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف بولنگ کے دوران زخمی ہونے کے باعث میدان چھوڑ گئے تھے اور ان کے کوٹے کے بقیہ اوور سلمان علی آغا نے کرائے تھے۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی ہے۔

سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں