جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی کنگز کے مالک نے فتح ڈین جونز اور کراچی کے نام کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) اور پاکستان سپرلیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے فتح ڈین جونز اور کراچی کے نام کردی۔

پاکستان سپرلیگ فائیو کے فائنل میں کراچی کنگز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دی اور باآسانی پانچ وکٹوں سے فتح حاصل کر کے چیمپئن بن گئی۔

کراچی کنگز کے صدر اور کوچ وسیم اکرم، کپتان عماد وسیم اور ٹیم مینیجمنٹ نے فائنل میں ملنے والی فتح آنجہانی ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کر دی۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی کنگز کی فتح، اگر ڈین جونز ہوتے تو… اہلیہ کا بیان سامنے آگیا

کراچی کنگز کے مالک اور اے آر وائی نیٹ ورک کے صدر و سی ای او سلمان اقبال نے پی ایس ایل میں ملنے والی فتح پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے جیت کو آنجہانی ہیڈ کوچ اور کراچی کے نام کیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ الحمداللہ! کراچی کنگز پاکستان سپرلیگ فائنل کی چیمپئن بن گئی ہے، میں اپنی پوری ٹیم، کوچ وسیم اکرم اور کپتان عماد وسیم کا شکر گزار ہوں جن کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، بابر اعظم کو شاندار نصف سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، بابر اعظم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ بھی قرار پائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں