کھنڈالہ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
View this post on Instagram
دونوں کی شادی کی تقریب مہاراشٹرا کے علاقے کھنڈالہ میں ہوئی، سنیل شیٹی نے بھی بیٹی کی شادی کی تصدیق کردی ہے اس سے قبل اتھیا اور راہول کی شادی سے متعلق خبریں بھارتی میڈیا کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں۔
View this post on Instagram
شادی کے بندھن میں بندھنے والی مشہور جوڑی کے ایل راہول اور آتھیا شیٹی کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے
شادی کی تقریب میں قریبی عزیز اور بالی ووڈ اسٹار سمیت کرکٹرز نے بھی شرکت کی، ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نئے سفر کے شروعات کرنے پر ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
شادی کے بعد میڈیا میں میٹھائی تقسیم کرتے ہوئے سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ میں اب آفیشیلی سسُر بن چکا ہوں، ولیمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ریسیپشن انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد ہوگا۔