The news is by your side.

Advertisement

کراچی، کے ایم سی کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن، 9 افراد گرفتار

کراچی، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کراچی میونسپل کارپوریشن نے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے غیرقانونی تجاوزات کو مسمار کرکے سامان ضبط کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کے ایم سی نے انسداد تجاوزات آپریشن کورنگی، بلال کالونی، شہید ملت روڈ، طارق روڈ کے علاقوں میں کیا،جس میں  انکروچمنٹ سیل نے حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق مافیا کے کارندے سورج دھلتے ہی گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ (سرکاری اراضی)پر قبضہ جمالیتے تھے، آپریشن کے دوران رخنہ ڈالنے والے 9 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 مزاحمت کاروں کو بلال کالونی، 6 کو طارق روڈ سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: کے ایم سی کی انسداد تجاوزات سیل کی کارروائی، ٹریفک پولیس چوکی مسمار

کے ایم سی حکام کے مطابق شہید ملت روڈ پر دکانداروں نے سرکاری اراضی پر چبوترے اور دیواریں تعمیر کرلی تھیں جنہیں مسمار کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق فٹ پاتھ پر رکھے گئے اسٹالز، کیبن، کرسیاں، فریج ودیگر سامان ضبط کرلیا گیا، آپریشن کے دوران ہوٹل، چھپرے اور دکانیں مسمار کردی گئیں، کورنگی بلال کالونی، انڈسٹری ایریا میں بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کیا گیا۔

واضح رہے کہ کے ایم سی کی جانب سے متعدد بار شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جاچکا تاہم قبضہ مافیا دوبارہ تجاوزات قائم کرلیتے ہیں۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں