تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نسلا ٹاور فوری گرایا جائے، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی: سپریم کورٹ بینچ نے شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور سے متعلق تحریری فیصلہ کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہراہ فیصل پر قائم نسلہ ٹاور کو فوری گرایا جائے، نسلا ٹاور کے مالک تمام الاٹیز کو رقم بھی واپس کریں۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الاٹیز کو تین ماہ کے اندر رقم واپس کی جائے۔

سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق کمشنر کراچی نسلا ٹاور اپنی نگرانی میں خالی کراکر گرائیں، نسلا ٹاور کی زمین کو رہائشی سے کمرشل میں تبدیل کیا گیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات کے مطابق نسلا ٹاور کی تعمیر سروس روڈ پر کی گئی۔

مزید پڑھیں: نسلہ ٹاور گرانا ہے یا نہیں؟ انتظامیہ تاحال فیصلہ نہ کرسکی

واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلا ٹاور کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ آپ لوگوں نے سروس روڈ پر بلڈنگ تعمیر کردی ؟ جس پر وکیل بلڈر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پل کی تعمیر کی وقت سڑک کا سائز کم کیا گیا تھا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے ریمارکس میں کہا آپ نے دونوں اطراف سے سڑک پر قبضہ کیا ہے،شارع فیصل کو وسیع کرنے کیلئے تو فوج نے بھی زمین دے دی تھی، پتا نہیں کیا ہورہا ہے یہاں ؟ مسلسل قبضے کیے جارہے ہیں، ہمارے سامنے کمشنر کی رپورٹ ہے نسلا ٹاور میں غیر قانونی تعمیرات شامل ہیں،اب بھی قبضے ہورہے ہیں انہیں کوئی فکر نہیں۔

بعد ازاں عدالت نے نسلا ٹاور کے وکلا سے کمشنر کراچی کی رپورٹ پر جواب طلب کیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -