اشتہار

ہتھیاروں کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کوہاٹ: ہتھیاروں کی بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اسلحہ جنوبی اضلاع اور بعد ازاں وزیرستان اسمگل کیا جانا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں گلشن آباد چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران بھاری کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ڈی پی او کوہاٹ نے کہا کہ دوران چیکنگ ٹرک سے اسلحہ برآمد ہوا، اسلحہ اینٹوں سے بھرے ٹرک میں چھپایا گیا تھا۔

- Advertisement -

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اسلحہ میں 180 بندوقیں، 100 عدد بٹ اورپرزے برآمد کرکے سمیع اللہ نامی اسلحہ اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈی پی او کوہاٹ نے مزید بتایا کہ اسلحہ جنوبی اضلاع اور بعد ازاں وزیرستان اسمگل کیا جانا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں