کوہاٹ: صوبہ کے پی کے ضلع کوہاٹ میں معمولی گھریلو تنازعے نے چھ افراد کی زندگی کا خاتمہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے بلی ٹنگ میں گھریلو چپقلش پر فائرنگ کے تبادلے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ ڈھیری بانڈہ میں پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق گھریلو تنازعے پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان پیش آیا، جہاں معمولی تلخ کلامی خون کی ہولی میں تبدیل ہوئی اور خاتون سمیت چھ افراد لقمہ اجل بن گئے، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے، جنہں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معمولی تنازعے پر بہو نے ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے، واقعے کی اطلاع پر مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاہے۔