تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

معمولی تنازعے پر بہو نے ساس کو موت کے گھاٹ اتار دیا

نئی دہلی : بھارت میں درندہ صفت بہو نے شوہر کے ساتھ ملکر ساس کو قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قتل کی یہ واردات بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع پونے میں رونما ہوئی جہاں تلے گاؤں کی رہائشی خاتون نے معمولی تنازعے پر ساس کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعے کی تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ ساس بہو میں اکثر نوک جھونک ہوتی رہتی تھی جس طویل ناراضی کا باعث بنی۔

بہو نے اس نوک جھونک کا بدلہ لینے کےلیے اپنی ساس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا اور اس سفاکیت میں اپنے شوہر کو بھی ساتھ ملا لیا۔

بہو نے شوہر کی مدد سے ساس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ثبوت چھپانے کےلیے ساس کی لاش چھت پر ڈال دی لیکن جب لاش سے تعفن اٹھنے لگا تو بیٹے نے اپنی ماں کی لاش بوری میں بند کرکے گاؤں کے کھنڈر میں پھینک دی۔

ماں کی عدم موجودگی پر دوسرے بیٹے نے پولیس میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی، جس پر پولیس اہلکاروں نے تفتیش شروع کی۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے بڑے بیٹے اور بہو کو بھی شامل تفتیش کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پولیس نے ملزم بیٹے اور بہو کو گرفتار کرلیا۔

Comments

- Advertisement -