نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی بین الاقوامی کرکٹ میں تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی ماسٹر کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔
دہلی ٹیسٹ کے تیسرے روزبھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 549 اننگز میں 31 ہزار 313 گیندیں کھیل کر 25 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔
Yet another milestone to Virat Kohli's name ⭐#WTC23 | #INDvAUS pic.twitter.com/XnnNZneik3
— ICC (@ICC) February 19, 2023
اس سے قبل سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 577 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا، سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 437 رنز بنارکھے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: رضوان کا ’سپُرمین‘ میچ
دوسرے نمبر پر سری لنکا کے کمار سنگاکارا ہیں جنہوں نے 28016 بنارکھے ہیں، سابق کینگروز قائد رکی پونٹنگ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں انہوں نے 27483رنز اسکور کرچکے ہیں، اس کے علاوہ جے وردھنے 25957 اور جنوبی افریقا کے جیک کیلس 25534رنز بناچکے ہیں۔
یاد رہے کہ دسمبر دو ہزار بیس میں ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑا تھا اور وہ ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بنے تھے۔