20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

کوہلی ٹیسٹ کی کپتانی سے بھی دستبردار، رکی پونٹنگ حیران

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے ون ڈے فارمٹ کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی سربراہی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی مسلسل مشکلات کا شکار ہیں اور ایک ایک کرکے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے محروم ہوتے جارہے ہیں۔

ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا گیا ہے جس آسٹریلوی کرکٹر رکی پونٹنگ نے شدید حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو کے ایک شو میں حیرانگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ حقیقت میں ہوا، میں نے گزشتہ آئی پی ایل کے پہلے ہاف میں ویرات کے ساتھ اچھی بات چیت کی تھی۔

رکی پونٹنگ نے کہا کہ وہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کے بارے میں بات کر رہے ہیں حالانکہ اُس وقت وہ ٹیسٹ میچ کی کپتانی جاری رکھنے کے لئے کتنے پرجوش ہے۔

آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ کوہلی کی کپتانی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی۔

رکی پونٹنگ نے آخر میں کہا کہ کپتانی سے کنارہ کشی اختیار کرنے سے ویرات کی بلے بازی میں مزید نکھار پیدا ہوگا کیوں کہ وہ اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ مرکوز کرسکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں