اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

محمد عامر ورلڈ کلاس باؤلرہے، ورات کوہلی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکہ: بھارت کے سٹاربلے بازورات کوہلی نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلرمحمد عامر ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورات کوہلی نے اپنے ایک بیان میں عامرکے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہارکیا ہے اورکہا ہے کہ محمد عامرکو خوش آمدید کہتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ خوشی ہے محمد عامر نے اپنی غلطی تسلیم کی اور پانچ سالوں میں خود کوسدھارا، وہ ایک ورلڈ کلاس باؤلرہے اوراس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

Q: your views on Amir who recently made a comeback after 5 years to Int’l cricket?Virat Kohli "Good that he realised…

Posted by Green Team on Tuesday, February 23, 2016

محمد عامرنے پانچ سال پابندی کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ سے دوبارہ عالمی کرکٹ میں حصہ لینا شروع کیا۔

محمد عامر 2010 میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈؒل کا حصہ بنے تھے اورآئی سی سی کی جانب سے ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی تھی۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ اگرعامرسے اسپاٹ فکسنگ جیسی غلطی نہیں ہوتی تواب تک ان کا شماردنیا کے ٹاپ تھری باؤلرزمیں ہوتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں