کولکتہ : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورکرکٹ لیجنڈ عمران خان پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں پہنچ گئے۔ اس موقع پر شائقین کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔
عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور انہیں مشورے بھی دیئے، عمران خان نے کپتان شاہد آفریدی کو نصیحت کی کہ آخری گیند تک مقابلہ کریں۔
انہوں نے عمراکمل کوٹاپ آرڈرپرکھلانے کامشورہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈٹ کر مقابلہ کریں اورجارحانہ انداز میں کھیلیں۔
یاد رہے کہ عمران خان اس میچ کیلئے خصوصی طور پر بھارت پہنچے ہیں۔ بھارت میں ان کو بہت عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں ریحام خان بھی میچ دیکھنے کولکتہ پہنچ گئیں ہیں۔