اشتہار

خوفناک "ڈریگن” نے ہرن کے ساتھ کیا کیا؟ چونکا دینے والی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

زمین پر چلنے والے جانوروں میں چھپکلی کی سب سے بڑی نسل "کوموڈو مانیٹر” ہے جسے کوموڈو ڈریگن بھی کہا جاتا ہے۔

دنیا میں پائی جانے والی سب سے بڑی اور خوفناک چھپکلی جسے ہزاروں سال قبل ماضی بعید میں پائے جانے والے ڈریگن سے تشبیہ دی جاتی ہے، اس دیو ہیکل چھپکلی کی ظاہری شکل دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ خوفناک بھی ہے۔

جنگلوں میں پائی جانے والی یہ خوفناک اور درندہ صفت مخلوق زندہ رہنے کیلئے چھوٹے جانوروں کو کا شکار کرتی ہے، اسے دیکھ کر حیرت انگیز ڈریگنز کی یاد آجاتی ہے، فرق صرف اتنا ہے کہ یہ منہ سے آگ نہیں نکال سکتا۔

- Advertisement -

اس کے شکار کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے ہم آپ کے ساتھ شئیر کر رہے ہیں، زیرنظر ویڈیو میں ایک بڑا سا کوموڈو ڈریگن ایک ہرن پر حملہ کرتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے اس دیوہیکل چھپکلی نے صرف چند لمحوں میں ہرن کو زندہ اور سالم ہی نگل لیا۔

ایک بالغ "کوموڈو مانیٹر” کا وزن ایک سو کلو گرام سے زیادہ ہوتا ہے اور اس کی لمبائی تین میٹر تک بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم ماہر حیوانیات کے مطابق کچھ ایسے مشاہدات بھی ہیں کہ جس میں بہت بڑے اور طاقتور کاموڈو مانیٹرز کا وزن ایک سو ساٹھ کلوگرام تک ہے، وہ کبھی کبھار انسانوں پر بھی حملہ کرتے ہیں۔

اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے دیکھا اور کمنٹس میں اپنا ردعمل بھی دیا، کچھ نے کہا کہ یہ قانون فطرت ہے جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ جنگل کا قانون جنگل میں رہنے دیا جائے انہیں اس طرح شائع نہ کرو کیونکہ جانوروں سے محبت کرنے والوں کو دکھ ہوتا ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں