جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

اب جزیرے پر ڈریگنز کی حکمرانی ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

جکارتہ: انڈونیشیا کی حکومت نے جنگلی چھپکلیوں (ڈریگنز) کو تحفظ دینے کے لیے کموڈو جزیرے کو سیاحوں کے لیے بند کرکے علاقہ مکینوں‌ کو نکل مکانی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے کموڈو پر خطرناک، نوکیلے دانتو اور زہریلے ڈنک والی بڑی ڈریگنز پائی جاتی ہیں جو انسان کو اگر کاٹ لے تو زہر کی وجہ سے اس کی موت ہوسکتی ہے۔

انڈونیشیا کی حکومت نے ڈریگنز کی نسل معدومی سے بچانے کے لیے کموڈو جزیرے کو جنگلی چھپکلیوں کے نام کردیا، جس کے بعد اب وہاں پر غیر ملکی سیاح بھی نہیں جاسکتے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ انسانوں کے لیے نہیں بلکہ کموڈو ڈریگنز کے لیے ہے لہذا اب وہاں پر چھپکلیاں بنا خوف کے رہیں گی۔

البتہ جنگلی ڈریگنز دیکھنے کے شوقین سیاحوں کے لیے حکومت نے ایک شرط رکھی ہے کہ وہ بھاری رقم دے کر دور سے ہی انہیں دیکھ سکیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ڈریگنز پر ہی خرچ کیا جائے گا۔

قبل ازیں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو ڈریگنز کا دیدار کرنے کے لیے صرف پانچ منٹ دیے جاتے تھے، وہ ندی کے قریب سستاتی چھپکلیوں کو دیکھ کر حیران ہوجاتے تھے۔یاد رہے کہ ان چھپکلیوں پر ہالی ووڈ کی کئی ڈراؤنی فلمیں بھی بن چکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں