کراچی میں قوانین اورقواعد کے باوجود ہیوی وہیکل کو لگام نہیں ڈالی جاسکی، کورنگی کراسنگ کے قریب ٹینکر نے خاتون کو روند کر ایک اور زندگی کا چراغ گُل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب تیز رفتار ٹینکر نے خاتون کو روند دیا، جس کے نتیجے میں خاتون جان کی بازی ہار گئی۔
افسوسناک واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگا دی، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ عوام نے کلینر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس سے قبل بھی سعدی ٹاؤن میں پانی کے ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا تھا، شہری کی شناخت تنویر کے نام سے ہوئی تھی۔
واقعے کے بعد ڈرائیور واٹر ٹینکر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا تاہم پولیس نے ٹینکرتحویل میں لے تحقیقات شروع کردیں۔
گزشتہ ماہ شیر شاہ گلبائی کے قریب تیز رفتار ٹرک کی زد میں آکر راہگیر خاتون جاں بحق ہوئی تھی، ڈرائیور فرار جبکہ پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے لیا تھا۔
کراچی میں ایک اور خونی ٹریفک حادثہ ، موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب منی ٹرک کھڑے ہوئے ٹریلر سے پیچھے سے جا ٹکرایا تھا، حادثے میں منی ٹرک کا کلینر موقع پر جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ڈرائیور محفوظ رہا۔