بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

کورنگی : میاں بیوی جعلی پولیس مقابلے میں گولیوں کا نشانہ بنے، دو اہلکار معطل، مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کورنگی میں جعلی پولیس مقابلہ کا پول کھل گیا، عوام کے محافظ ہی غفلت کے مرتکب پائے گئے،  دو اہلکاروں نے نہتے میاں بیوی پر فائرنگ کرکے زخمی کیا ، دونوں کو معطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس کی جانب سے پہلے مقابلے کا رنگ دیا گیا پھر تحقیقات کے بعد کہانی ہی کچھ اور نکلی۔

پولیس انکوائری میں سب سامنے آگیا، فائرنگ کے واقعے کی تحیققات میں ثابت ہوگیا کہ کورنگی میں میاں بیوی کس کی فائرنگ سے زخمی ہوئے، عوام کے محافظ ہی غفلت کے مرتکب پائے گئے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات بھی دے دیے گئے، انکوائری کے مطابق ایک پولیس اہلکار سے ایس ایم جی چھینی گئی دوسرے نے گن چھیننے والے پر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر بتیس سال کا عرفان اور اس کی بیوی زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں: کراچی، کورنگی میں‌ پولیس اہلکاروں‌ کی فائرنگ سے میاں‌ بیوی زخمی، اسپتال منتقل

یاد رہے کہ تین روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے میاں بیوی زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

آئی جی سندھ پولیس سید کلیم امام نے کورنگی میں فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورنگی سے تفصیلی انکوائری رپورٹ طلب کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں