تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کرونا ویکسین لگانے والے شہریوں‌ کو بڑی چھوٹ‌ دینے کا اعلان

سیؤل: جنوبی کوریا نے کرونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو بڑی چھوٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کی حکومت نے منگل کے روز کرونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو ریلیف دینے کے حوالے سے بڑا اعلان کیا۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’کرونا ویکسین کی ایک خوراک لگوانے والے شہریوں کو جولائی سے کھلے مقامات پر ماسک کے بغیر گھومنے کی اجازت ہوگی‘۔

رپورٹ کے مطابق کرونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگانے والے شہریوں کو ماسک کی مکمل چھوٹ دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ہنگری کے وزیراعظم نے 22 مئی کو کرونا پابندی کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب شہریوں کو فیس ماسک لگانے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیراعظم نے یہ اعلان سرکاری ریڈیو کے ذریعے قوم سے خطاب کے دوران کیا اور کرونا پابندیاں ختم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ہم نے رات کے کرفیو، ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کر کے اتنی بڑی کامیابی حاصل کی ، جس کے بعد ہم فیس ماسک کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اتوار تک پچاس لاکھ شہریوں کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اب شہریوں کو عوامی مقامات پر فیس ماسک کے لگانے کی ضرورت نہیں‌ ہوگی جبکہ کھلے مقامات پر عوامی اجتماع میں شرکت کرنے والوں کی تعداد کو بڑھا کر 500 کیا جارہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہنگری میں داخل ہونے کے خواہش مند افراد کو ویکسی نیشن کارڈ لازمی دکھانا ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ان سارے اعلانات کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہم نے کرونا کی تیسری لہر کو شکست دے دی ہے اور اب ماسک کو الوداع کہنے کا وقت ہے‘۔

یاد رہے کہ ہنگری یورپ کا وہ واحد ملک ہے جس نے روس اور چین میں تیار ہونے والی ویکسین حاصل کر کے اس کی خوراکیں شہریوں کو فراہم کیں۔

Comments

- Advertisement -